کیا رمضان المبارک کی تراویح اب گھر میں ادا کی جائے گی؟

کیا رمضان المبارک کی تراویح اب گھر میں ادا کی جائے گی؟
کیا رمضان المبارک کی تراویح اب گھر میں ادا کی جائے گی؟ 

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا ہے کہ کورونا وائرس اور رمضان کا ساتھ رہے گاتمام مکاتبِ فکر کی اتفاق رائے سے رمضان میں تراویح کے حوالے سے مشاورت کریں گے، سماجی دوری کی حکمت عملی کو اپنا کر گھروں میں تراویح ادا کی جاسکتی ہے۔

گھروں میں جماعت کے ساتھ نماز یا تراویح کی ادائیگی مناسب بات ہے، گھروں میں باجماعت تراویح سے امام یامقتدی بننے کی مشق بھی ہوجائے گی۔

انہوں کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے کہا ہے کورونا کو قابو کرنے میں تقریباً ایک سال لگ سکتا ہے۔

نورالحق قادری نے کہا ہے وزیراعظم عمران خان ایک والد کی طرح قوم کو سمجھانے کی کوشش کررہے ہیں، وہ تو منت سماجت کرکے قوم سے تعاون کی اپیل بھی کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مشکل حالات میں طبی عملہ ولیوں جیسا کردار ادا کررہا ہے۔

Post a Comment