آسان طریقہ واٹس ایپ کو ہیکنگ سے بچانے کا

آسان طریقہ واٹس ایپ کو ہیکنگ سے بچانے کا. 

واٹس ایپ دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپلی کیشن ہے، اس لیے Hacking کے واقعات اکثر ہوتے ہی رہتے ہیں۔ اس کے حل کے لیے WhatsApp نے ٹو سٹیپ ویریفکیشن فیچر متعارف کرایا ہے۔ یہ فیچر WhatsApp کی اگلی اپ ڈیٹ میں شامل کیا جائے گا جس کا واحد مقصد یوزر کو Hackers کے حملوں سے بچانا ہے۔

واٹس ایپ آپ کو ایک ہی وقت میں مختلف ڈیوائسز پر اپنے اکاؤنٹ میں log in کرنے کا اختیار دیتا ہے، اس لیے 'two step verification ' فیچر اہم ہے۔ WA beta info کے مطابق یہ فیچر کچھ عرصہ قبل واٹس ایپ میں متعارف کرایا گیا تھا لیکن اب اسے Desktop اور Web version کے لیے بھی متعارف کرایا جا رہا ہے۔ اس فیچر کے تحت، جب بھی آپ کو اپنے WhatsApp Accounts میں لاگ ان کرنے کی ضرورت ہوگی، آپ کے فون نمبر پر ایک 'پن کوڈ' ظاہر ہوگا۔ جب تک آپ یہ پن کوڈ درج نہیں کرتے، آپ کا واٹس ایپ اکاؤنٹ کسی دوسرے ڈیوائس پر لاگ ان نہیں ہوگا۔

اگر آپ اپنے واٹس ایپ میں two step verification فیچر رکھنا چاہتے ہیں تو پہلے اپنی واٹس ایپ ایپلیکیشن کو اپ ڈیٹ کریں اور پھر سیٹنگز میں two step verification پر جائیں اور اسے ایکٹیویٹ کریں، پھر اسے ایکٹیویٹ کرنے کے لیے آپ سے ایک پن پوچھا جائے گا۔ general chat, chat لاؤنج اسے دو بار درج کرنے سے آپ کا PIN کوڈ set ہو جائے گا۔ اب جب بھی آپ کسی ڈیوائس میں login ہوں گے، آپ کو یہ پن کوڈ اور کوڈ درج کرنے کی ضرورت ہوگی جو آپ کے فون میں آتا ہے۔ ان کے بغیر، آپ کا واٹس ایپ اکاؤنٹ لاگ ان نہیں ہوگا۔