ہم اپنی جیب میں ایک سپر کمپیوٹر رکھ کر ہر روز گھومتے ہیں۔ اس کے بعد ہم موسم کے بارے جانتے ہیں، گیمز کھیلتے ہیں، تصویریں لینا، ویڈیوز بنانا، اور انٹرنیٹ براؤزنگ جیسے اہم کام کر رہے ہیں۔
بہت سے لوگ برسوں تک ایک ہی فون کا استعمال کرتے ہیں، لیکن کچھ لوگ ہر نئے ماڈل کے لیے پرانے ماڈل فروخت کرتے ہیں، اور کچھ لوگ موبائل فون میں موجود حساس معلومات کے لیک ہونے کے خوف سے انہیں فروخت نہیں کرتے۔
اکثر لوگ اپنے پرانے سمارٹ فون کو دراز یا کوڑے دان میں پھینک دیتے ہیں۔
پرانے سمارٹ فون کو کوڑے دان میں ڈالنے سے ماحول پر بہت نقصان دہ اثرات پڑ سکتے ہیں۔
لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ پرانے فونز کو سیکیورٹی کیمروں، الارم، ٹی وی ریموٹ، سائنسی تجربات اور دیگر طریقوں سے بہت اچھے طریقے سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
👈 سکیورٹی کیمرہ
اگر آپ کا پرانا فون اب استعمال میں نہیں ہے تو صرف ایک ایپلی کیشن کے ذریعے آپ اسے اپنے گھر کی حفاظت کے لیے سیکیورٹی کیمرے کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں۔
گوگل اور ایپل پلے اسٹور پر کئی سیکیورٹی کیمرہ ایپس موجود ہیں، جن میں سے ایک الفریڈ کہلاتی ہے۔
اس ایپ کو اپنے پرانے فون پر انسٹال کریں۔ فون کو ایک نمایاں جگہ پر رکھیں پاور سپلائی کے ساتھ۔
پھر الفریڈ ایپ کا استعمال کرتے ہوئے اپنے نئے فون پر لاگ ان کریں پھر آپ جب اور جہاں چاہیں اپنے پرانے فون سے ریکارڈنگ دیکھیں۔
👈 گیمنگ سسٹم
گیمنگ کنسولز PS اور Xbox کے علاوہ، بہت سارے زبردست گیمز ہیں جو آپ اپنے اسمارٹ فون پر کھیل سکتے ہیں۔
پلے اور ایپل اسٹورز پر اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے ہزاروں گیمز دستیاب ہیں، انہیں بس انٹرنیٹ سے ڈاؤن لوڈ کرنے کی ضرورت ہے۔
اگر آپ کے پاس ایک اضافی فون ہے تو آپ پُرانے فون کو گیمنگ اور نیا فون روزمرہ کے کاموں کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔
👈 ویڈیو چیٹ اور زوم کالنگ
اگر آپ کے پاس زوم، فیس ٹائم، یا مائیکروسافٹ ٹیم جیسے ایپ کا استعمال بہت زیادہ ہے، تو آپ ایسا کرنے کے لیے اپنے پرانا فون استعمال کر سکتے ہیں۔
آپ یہ فون تمام گھر والوں کے ساتھ استعمال میں لا سکتے ہیں. لہذا آپ کو بار بار اپنا فون بچوں یا دوسرے افراد کے حوالے کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی.
👈 وائرلیس ویب کیم
اگر آپ کے لیپ ٹاپ یا ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر میں ویب کیم نہیں ہے تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔
آپ اپنے پرانے اسمارٹ فون کو ویب کیم کے طور پر بھی استعمال کرسکتے ہیں۔
اس مقصد کے لیے 'ڈرائی کیم' اور ایپک کیم جیسے بہت سے سافٹ ویئر موجود ہیں، جو آپ کے اسمارٹ فون کو کمپیوٹر کے لیے ویب کیم میں بدل دیتے ہیں۔
👈 ٹی وی ریموٹ
بہت سے میڈیا اسٹریمنگ ڈیوائسز کے ساتھ آنے والے ریموٹ کنٹرولز اکثر کہیں کھو جاتے ہیں۔
لیکن آپ اپنے پرانے اسمارٹ فون پر TV ریموٹ ایپ بھی انسٹال کر سکتے ہیں اور اسے دور سے استعمال کر سکتے ہیں۔
جیسا کہ یوٹیوب ٹی وی، ایپل ٹٰی وی، ایمیزون فائر ٹی وی یا روکو جیسے آئی پی ٹی کے سیٹ اپ باکس کے لیے اپنی اپنی ایپس ہیں۔
بس اس ایپ کو اپنے پرانے فون پر ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے اکاؤنٹ سے لنک کریں پھر اسے آسانی کے ساتھ ریموٹ کنٹرول کے طور پر استعمال کریں۔
👈 ای بُک ریڈر
اگر آپ بک اسٹورز کے شوقین ہیں، لیکن ایمیزون اور کنڈل جیسے مہنگے ای بُک ریڈرز کو نہیں خریدنا چاہتے، تو اپنے پرانے فون کو بطور ای بُک ریڈر طور پر استعمال کر سکتے ہیں۔
فون پر Amazon Kindle یا کوئی اور eBook ریڈر ایپ ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پسندیدہ کتابوں سے لطف اندوز ہوں۔
کامک بک ریڈرز اس مقصد کے لیے پرانے فون بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ App Store سے 'Comixology'، 'Marvel' یا اس قسم کی دوسری ڈیجیٹل کامک باکس ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔