Urdu Poetry 2020 - Khayal Rakhna - Farhan Voice

Urdu Poetry 2020 - Khayal Rakhna - Farhan Voice
Urdu Poetry 2020 - Khayal Rakhna - Farhan Voice


Urdu Poetry (2020) - Khayal Rakhna - Farhan Voice
ناعمہ عزیز کی لکھی ہوئی چھوٹی سی نظم اپنے دوستوں کے لئے... 

محبتوں کے وہ باب سارے
وہ چاہتوں کے گلاب سارے
سنبھال رکھنا ،

خیال رکھنا
وفا میں ساری عنایتوں کا
وہ ٹوٹے دل کی شکایتوں کا
حساب رکھنا ،

خیال رکھنا
گلاب رت کے وہ سارے قصے
کبھی کسی کو سنانا چاہو
تو لفظوں کو بے مثال رکھنا

خیال رکھنا
کبھی جو ہم تم کو یاد آئیں
تو ہم سے رشتہ بحال رکھنا ،
یہ دوستی لازوال رکھنا
خیال رکھنا... ❤ 

#farhanvoice #urdupoetry #2020

Post a Comment