![]() |
چینی کورونا وائرس کے چلتے کیا کام کرتے رہے؟ سروے نے سب کچھ بتا دیا |
بیجنگ - ایک سروے کے مطا بق چین کے شہریوں نے پچھلے 2 ماہ کے دوران گزشتہ سالوں کی نسبت اوسطاً زیادہ فلمیں دیکھی ہیں کیونکہ انہوں نے نوول کروناوائرس کی وبا کے باعث زیادہ وقت گھر میں ہی گزارا۔
فلموں کے بڑے ڈیٹا بیس چائنہ فلم ایسوسی ایشن اور ٹکٹنگ کے ادارے مایان کی جانب سے کئے گئے survey کے لحاظ سے 1 ہزار 530 جوابوں میں سے ہر کسی نے مارچ کے دوران سینما سے باہر اوسطاً 6 فلمیں دیکھیں جبکہ فروری میں یہ تعداد سات رہی تھی۔سروے میں بتایا گیا کہ نتائج اس طرف اشارہ کرتے ہیں کہ لوگوں کی جانب سے آن لائن یا ٹی وی پر فلم دیکھنے میں اضافہ ان کی دیکھنے کی عادت کو فروغ دے گا. علاوہ ازیں 70 فیصد سے زائد جواب دہندگانوں نے آن لائن فلمیں دیکھنے کیلئے ادائیگی کی، یہ فلم بینوں میں تیزی سے بڑھتا ہوا مقبول رجحان ہے۔چونکہ چین میں وبا میں بہتری کا رجحان جاری ہے اس لئے مزید لوگ سینما میں فلمیں دیکھنے کے منتظر ہیں،34 فیصد کا کہنا تھا کہ ہے کہ ان کی توقعات زیادہ ہیں. اگر سینما میں وبا سے حفاظت کے اقدامات ہوتے ہیں اور ٹکٹس پر بھی رعایت ملتی ہے تو سروے میں شامل 60 فیصد کے قریب افراد سینما جانے پر زیادہ رضامند ہوں گے۔