عالمی وبا کہلایا جانے والا کورونا وائرس سے شہر قائد کے دو اضلاع دیگر کی نسبت زیادہ شکار ہوئے۔ ان اضلاع میں وسطی اور شرقی موجود ہیں۔
نجی ہم نیوز چینل کے لحاظ سے ڈائریکٹر جنرل صحت سندھ نے کہا کہ coronavirus# کے سب سے زیادہ متاثرین افراد ضلع شرقی کے ہیں جن کی تعداد 178 ریکارڈ میں ہے اور دوسرے نمبر پہ ضلع وسطی کے لوگ ہیں جو 141 ریکارڈ رپورٹ میں ہیں۔
سب سے کم cases ضلع کورنگی سے ریکارڈ کیئے گئے ہیں۔ کورنگی میں متاثرہ لوگوں کی تعداد 38 ہے۔ کراچی میں سب سے زیادہ متاثرہ لوگ گلشن اقبال کے رہائشی ہیں۔ گلشن اقبال میں متاثرہ لوگوں کی تعداد 127 (ایک سو ستائیس) ریکارڈ میں شامل ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے لحاظ کراچی میں صدر سے 109، نارتھ ناظم آباد میں 64، جمشید ٹاؤن میں 42، ملیر میں 41، نارتھ کراچی میں 30 اور اورنگی ٹاؤن میں 28 کیسز رپورٹ میں موجود ہیں۔
تو اگر آپ ان علاقوں میں رہائش پذیر ہیں تو آپ لوگوں کو بہت ہی زیادہ احتیاط 😷 کی ضرورت ہے. اوپر والے سے دعا ہے وہ ہم سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے آمین
Post a Comment