Closure of Mobile Services - Urdu

موبائل سروسز کی بندش۔۔۔۔                                                      Read in English

حکومت پاکستان کی جانب سے گزشتہ برسوں میں معتدد بار سیلولر سروسز معطل کر کے واقعات پیش آئے، مگر اس امر کا آغاز دسمبر 2009ء سے ہوا، جب اورکوہاٹ کے شہروں میں پر تشدد واقعات سے بچنے کے لیے سیلولر سروسز معطل کردی گئیں۔ اور پھر موبائل نیٹ ورک بندش کا باقاعدہ آغاز 2012ء عیدالفطر کے موقعے پر ہوا، جب سیکوریٹی رسک کی بئنیاد پر یہ سروسز معطل کی گئیں، اس حکمت عملی کو کام یاب اس لحاظ سے کہا جا سکتا ہےکے اس موقعے پر ملک میں کوئی ناخوش گوار واقعہ پیش نہیں آیا، لیکن عمومی طور پر صاریفین کافی تشویش اور پریشانی میں مبتلا رہے۔ 2013ء کے انتخابات کے بعد نئی حکومت نی بھی مکمل تو نہیں لیکن جزوی طور پر اسی حکمت عملی کو ضرور اپنایا۔ موبائل نیٹ ورک پر کتنی بار بابندی لگائی گئی، یہ جاننے کے لیے پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اور ٹیلی کام کو آپریڑز سے رابطہ کیاگیا،مگر معلومات کے "خفیہ" ہونے کے پیش نطر سرکاری اعدادوشمار فراہم نہیں کیے گئے۔ بہرحال حکومت نے موبائل نیٹ ورکس کب، کہا اور کس وقت معطل کیے، ایک ٹائم لائن پیش خدمت ہے۔ 

     23 مارچ 2012ء: 

          یوم پاکستان کے موقعے پر بلوچستان میں موبائل فون سروسز معطل کردی گئیں۔

    14 اپریل تا 29 اپریل 2012ء:

          گلگت میں مخدوش صورت حال کے باعث 25 دن موبائل سروسز بند رہی۔ 

   14 اگست 2012ء:

          بلوچستان کی صوبائی حکومت کی درخواست پر یوم آزادی کے موقعے پر کوئٹہ اور اس کے اطراف میں سیلولر سروسز معطل رکھی گئیں۔

     19 اگست 2012ء

           عیدالفطر کے موقعے پر ملک کے مختلف شہروں میں موبائل نیٹ ورکس معطل کردیئے گئے۔ کراچی، لاہور، کوئٹہ، ملتان اور ملک کے دیگر حصوں میں موبائل سروسز 12 سے 15 گھنٹے بندرہیں، اور ان سروسز کی معطلی سے ٹیلی کام سیکٹر، ڈھائی سے تین بلین روپے سے محروم ہوگیا اور حکومت بھی 500 ملین روپے کے ٹیکسز وصول نہ کرسکی۔

     21 ستمبر 2012ء:

          یوم عشق رسولﷺ کے موقے پر حکومت نے ناخوش گوار واقعات کی روک تھام کے لیےکراچی سمیت 16 شہروں میں 18 گھنٹوں کے لی سیلولر سروسز بند رکھیں۔

     24 مئی 2013ء:

           اسلامآباد اور پنڈی میں چین کے وزیراعظم، لی کیانگ کی امد کے موقعے پر سیل فون سروسز بند کردی گئیں۔ جڑواں شہروں میں لگائی گئی اس بندش کا دورانیہ صبح 10 بجے سے دوپہر دو بجے تک تھا۔

     14 اور 15 نومبر 2013ء:

           یوم عاشور کے موقعے پر حکومت سندھ اور وفاقی حکومت کی جانب سے عاشورہ پر سیکیوریٹی خدشات پے پیش نظر 80 سے بھی زائد شہروں میں 10 سے زائد گھنٹوں لے لیے موبائل سروسز بند رکھنے کا اعلان کیا گیا۔

     14 جنوری 2014 ء:

           کراچی سمیت سندھ اور ملک کے متعدد شہروں میں موبائل نیٹ ورکس بند کردیئے گئے۔ خیبر پختون خواں میں 13 جنوری کی درمیانی شب ہی سے موبائل سروسز معطل کردی گئیں۔ اس بندش کا دورانیہ بھی 12 گھنٹے سے زیادہ تھا۔


Post a Comment